بیت المقدس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ، مسلم حکمران امریکہ کیخلاف اعلان بغاوت کریں ، جمعیت نظر یاتی
بیت المقدس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ، مسلم حکمران امریکہ کیخلاف اعلان بغاوت کریں ، جمعیت نظر یاتی |
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کی مرکزی قیادت کی اپیل پر اسرائیلی افواج کی بربریت ودرندگیت کے خلاف اور اہل فلسطین کے ساتھ یکجہتی فلسطین اور افغان مہاجرین کی انخلاء کے خلاف احتجاجی ریلی پریس کلب سے نکال کر مختلف شاہرہوں سے ہوتے ہوئے میزان چوک پر احتجاجی جلسہ ہوا مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کی یکجہتی بینرز، پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی خلاف زبردست نعرے بھی لگائے، نعروں میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر اللہ اکبر، اسرائیل مردہ باد مردہ باد، اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد، بیت المقدس کی پکار آزادی آزادی شامل تھے آج اسرائیلی افواج کی وحشیت و بربریت کے خلاف آج مظاہرے میں بھرپور شرکت کرے اور مظاہرے میں 13 اکتوبر جمعتہ المبارک کو قوم ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘منائے علماء ، خطباء ، مقررین ، مساجد میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قراردادیں منظور کریں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولناعبدالقادر لونی ضلعی امیر مولنا قاری مہراللہ مرکزی ترجمان سید حاجی عبدالستار چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مولانا نیازمحمد حاجی عبیداللہ حقانی حاجی حبیب اللہ صافی مفتی رحمت اللہ خلجی مولانا خدائے نظر حاجی محمد نور اخونذادہ حاجی دادمحمد مولانا رحمت اللہ حقانی عبدالباری عزیز اللہ ذاکری عزیزالحق ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کے حکمران علی الاعلان امریکہ کے خلاف بغاوت کا اعلان کریں، بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بیت المقدس مسجد اقصی کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں مسجد اقصی کی آزادی مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے بمباریوں سے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم وستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے اسرائیل کی بربریت کے خلاف عالمی ضمیر،عالمی میڈیا،عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ ہے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام متحد ہو کر اسرائیل کی ناجائز ریاست کی جڑ کو اکھاڑ کر صفحہ ہستی سے مٹا دے اسرائیل کا واحد علاج جہاد ہے عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے اسرائیل کا وجود پوری خطے کے لیے ناسور ہے اسرائیلی ناجائز ریاست قابض، دہشتگرد اور انسانیت کیلئے خطرہ ہے گذشتہ کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینی عوام کا خون بہایاجارہا ہے۔
0 Comments