غیر قانونی افراد کی نشاندہی ہو چکی ، یکم نومبر کے بعد کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، سرفراز بگٹی

غیر قانونی افراد کی نشاندہی ہو چکی ، یکم نومبر کے بعد کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، سرفراز بگٹی

 



غیر قانونی افراد کی نشاندہی ہو چکی ، یکم نومبر کے بعد کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، سرفراز بگٹی
غیر قانونی افراد کی نشاندہی ہو چکی ، یکم نومبر کے بعد کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، سرفراز بگٹی

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی افراد کی نشاندہی ہوچکی ، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے حتمی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے انخلا کیلئے عارضی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، صوبائی حکومتیں غیر ملکی افراد کے انخلا کے اخراجات برداشت کررہی ہیں، سینٹرز میں میڈیکل سہولیات اور کھانا پینا فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہولڈنگ سینٹرز بنا دیئے ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو وہاں سے واپس بھیجا جائے گا، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو انتہائی احترام سے رکھا جائے گا، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کریں گے لیکن یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، مختلف شہروں میں سینٹرز بنائے گئے جہاں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔ہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غیر ملکیوں سے متعلق جیو فینسنگ کر لی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کس گاوں اور کس شہر میں ہیں، کوئی بھی غیرقانونی مقیم افراد کو پناہ دے گا سختی سے نمٹیں گے۔انہون نے کہا مہم غیرقانونی مہاجرین سے متعلق ہے قانونی دائرے میں آنے والوں کا مسئلہ نہیں ہے، ویزا لے کر پاکستان آئیں ہم مہمان نوازی کریں گے ہم مہمان نواز ہیں۔انہون نے کہا ملک میں سیاسی قیادت کو ٹھریٹس موجود ہیں، وقت آئے گا کہ اس ملک میں ایک بھی غیر قانونی غیر ملکی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ناممکن ہے کہ کوئی ڈالر یہاں سے اسمگلنگ کرکے لے کر جائے، افغان مہاجرین فی خاندان واپسی پر 50 ہزار روپے تک کی افغان کرنسی لے جاسکیں گے۔







Post a Comment

0 Comments