اسرائیل کا مزید 14 آبادیاں خالی کرانے کا اعلان، بمباری سے 55 فلسطینی شہید،غزہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

اسرائیل کا مزید 14 آبادیاں خالی کرانے کا اعلان، بمباری سے 55 فلسطینی شہید،غزہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

 

اسرائیل کا مزید 14 آبادیاں خالی کرانے کا اعلان، بمباری سے 55 فلسطینی شہید،غزہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے
اسرائیل کا مزید 14 آبادیاں خالی کرانے کا اعلان، بمباری سے 55 فلسطینی شہید،غزہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

غزہ، بغداد، تل ابیب (نیوزایجنسیاں) غزہ پر بمباری کے بعد صہیونی فورسز کا مغربی کنارے کی پٹی پر پہلا فضائی حملہ کر دیا، پناہ گزین کیمپ جنین میں ایک مسجد کو شہید کر دیا گیا جبک دو شامی ایئرپورٹس پر بھی بمباری کی گئی ،حملوں میں مزید55فلسطینی شہیدہو گئے۔ جب کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر آج سے حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا،عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ،اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ ہوا ہے،غزہ میں مزید 17 امدادی ٹرک داخل ہو گئے۔آلودہ پانی اور ناقص خوراک کےباعث غزہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ 2 ہفتے سے جاری بمباری کے نتیجے میں شہدا کی فلسطینیوں کی تعداد چار ہزار 700سے تجاوز کر گئی جن میں 1700 سے زائد بچے اور 974 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے ابو اسکندر کے علاقے پر بم برسا کر 60 فیصد عمارتیں تباہ کر دیں۔ سیکڑوں فلسطینی تو حالت نیند میں ہی شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ہیلتھ ورکرز کی تعداد بھی 51 ہو گئی ہے اور 11 صحٓافی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ میں سالانہ کتب میلے کی جگہ بھی مکمل مسمار ہو گئی ہے، غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد بھی 14 لاکھ سے بڑھ گئی۔ مغربی کنارے میں اسرائیل فوج کی فائرنگ اورمسجد پر میزائل حملے میں6 فلسطینی شہید ہوگئے،صہیونی فورسز کی جبالیہ کیمپ پر بھی دوبارہ بمباری کی اور ایک گھر میں 14 افراد شہید ہوئے۔ السلطان کے علاقے میں ابو شمالہ خاندان پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے۔نصاریت پناہ گزین کیمپ میں ایک ریسٹورنٹ پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد شہید ہوئے۔ رفح میں ایک مکان پر بمباری سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ الزیتون کے علاقے میں یاسین گھرانے کے 5 افراد شہید ہوئے۔ عمارتوں کے ملبے تلے 1400 سے زائد فلسطینی اب بھی لاپتہ ہیں۔حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں رات بھر کے فضائی حملوں میں کم از کم 55 افراد شہیدہو گئے ہیں،اسرائیلی بمباری میں اب تک 38 مساجد شہید ہو چکی ہیں۔ادھر آلودہ پانی اور ناقص خوراک کی وجہ سے شہرمیں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے مطابق نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مغربی کنارے میں پانچ بچوں سمیت 13 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک بیان میں ادارے نے بتایا ہے کہ اس حملے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا جبکہ دیگر زخمی بھی ہوئے۔ادھر عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے سبب ائیر بیس میں دھماکے کی آوازیں سنائی دیں۔ جیو نیوز کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں بد ترین حملوں اور انسانی المیے کے باوجود امریکہ کے ساتھ دینے کی پالیسی کے سبب خطے میں امریکی اڈوں پر حملے جاری ہیں۔ عراق میں واقع عین الاسد ائیر بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے بعد اندر دھماکے ہونے کی آوازیں سنائی دیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کیلئے غزہ میں اپنے حملوں کو تیز کرے گا۔فوجی ترجمان ایڈمرل کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کسی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے۔ادھر اسرائیل نے حزب اللہ کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد لبنان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد کی مزید14 آبادیاں خالی کرانے کا اعلان کیا ہے،اسرائیلی حموں میں تیزی کے بعد صیہونی فوج نے مغریبی غزہ سے مزید52 فلسطینوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں استرہ امدادی کارکن شامل ہیں








Post a Comment

0 Comments