نگراں وزیر اعظم کاکڑ چین پہنچ گئے، بیجنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

نگراں وزیر اعظم کاکڑ چین پہنچ گئے، بیجنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال



















نگراں وزیر اعظم کاکڑ چین پہنچ گئے، بیجنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال
نگراں وزیر اعظم کاکڑ چین پہنچ گئے، بیجنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال


اسلام آ باد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین پہنچ گئے،بیجنگ پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔چین کے وزیر سائنس وٹیکنالوجی وانگ ژو گانگ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ اور اعلی حکام نے انکا خیر مقدم کیا، فنکاروں نے روایتی رقص کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کرینگے ،عالمی معیشت میں مواصلاتی رابطوں کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطحی فورم سے خطاب کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور سی پی سی سنٹرل کمیٹی کی پولٹ بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن لی شی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔
 

Post a Comment

0 Comments