عسقلان شہرخالی کردیں،حماس،غزہ کا محاصرہ غیر قانونی ،اقوام متحدہ،فلسطینی ریاست کا قیام ضروری،روسی صدر

عسقلان شہرخالی کردیں،حماس،غزہ کا محاصرہ غیر قانونی ،اقوام متحدہ،فلسطینی ریاست کا قیام ضروری،روسی صدر
عسقلان شہرخالی کردیں،حماس،غزہ کا محاصرہ غیر قانونی ،اقوام متحدہ،فلسطینی ریاست کا قیام ضروری،روسی صدر

 حماس کی فوجی کارروائی ’سیلاب الاقصیٰ‘کے چوتھے روز بھی گھمسان کی جنگ جاری رہی اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو شہرچھوڑنے کے انتباہ کے بعد حماس نے عسقلان ( اشکلون) کے شہریوں کو دو گھنٹے میں شہر چھوڑنے کا انتباہ جاری کیا جس کے خاتمے پر شہر پر 100 میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس سے شہر میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیل نے رات بھر غزہ پرمسلسل فضائی حملے جاری رکھے اور غزہ کے کرامہ محلے میں فاسفورس بم استعمال کیے (جن کے استعمال پربین الاقوامی پابندی ہے)۔غزہ پرحملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بن گوریان ایئر پورٹ پر بھی راکٹ داغے ہیں۔تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ پر بھی راکٹ حملے کیے گئے تاہم اسرائیل نے ان کی تردید کی ہے۔ حماس نے جنگ کے مکمل خاتمے تک قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات سے صاف انکار کردیا ہے۔ ادھر ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج آئرن ڈوم سسٹم سے لیس کچھ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہیں کرپا رہی، ترک میڈیا، امریکا نے انٹرسیپٹرمیزائل اور دیگرسازوسامان اسرائیل بھجوادیا، ہے اسی دوران چیچنا کے صدر رمضان قادروف کی فلسطین میں چیچن امن فوج کی پیشکش کی ہے۔ لبنان کی سرحد پر ایک 300 ویں بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا۔خ اسی دوران اقوام متحدہ نے غزہ کے اس محاصرے کو غیر قانونی قرار دیاہے جس کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی وزیردفاع نے شہر کی خوراک، پانی ، بجلی اور ایندھن بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ روسی صدر نے تنازع کے خاتمے کےلیے فلسطینی ریاست کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے جبکہ روسی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے چیچن فوج کو امن فوج کے طور پر فلسطین بھجوانے کی پیشکش کی ہے۔یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ زیادہ تر یورپی ریاستیں فلسطینی امداد روکنے کے خلاف ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے انٹرسپٹر میزائل اسرائیل کی درخواست پر بھجوائے جاچکے ہیں، دیگرمطلوبہ آلات بھی بھجوائے گئے ہیں تاہم اس امرکا کوئی امکان نہیں کہ امریکی فوجی میدان میں اتر کراسرائیلی فوج کی مدد کریں۔ چوتھے روز کی جنگ میں موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرچی ہے جبکہ 2ہزار741 سے زائد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے۔دریں اثنا حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ لڑائی کے خاتمے تک مغویوں پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر کے مطابق اس وقت حماس کی حراست میں 100 سے 150 تک اسرائیلی شہری موجود ہیں۔ ادھرغزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں140 بچوں سمیت830 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 4250 فسلطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک لاکھ ستاسی ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی نے اسرائیلی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 343 شدید زخمی ہیں اور 22 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان کا کہنا ہے کہ غزہ میں 100 سے 150 کے درمیان اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید ہیں، حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائیہ اپنے حملوں اسرائیلی یرغمالیوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اب تک چار اسرائیلی مغوی بھی ہلاک ہوگئے۔ منگل کوخان ن یونس کے علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا، جبکہ بیت لیہہ کے علاقے میں تین صحافیوں سمیت 5 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے، حماس کی جانب سے عسقلان کے شہریوں کو شہرخالی کرنے کی مہلت کا وقت فلسطینی وقت کے مطابق 5 بجے ختم ہونا تھا۔وقت ختم ہونے کے بعدعسقلان پردرجنوں راکٹ گرائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رات کے ابتدائی پہر تک 100 راکٹ شہر پر داغے جاچکے ہیں اور شہر میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔منگل کو ہی غزہ سے بھی اسرائیلی شہر ایشکلون پر تقریبا 100 راکٹ داغے گئے جن میں سے کچھ نے ہدف کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، حماس کا حملہ امریکا میں میں ہونے والے نائن الیون کے حملے جیسا تھا۔دوسری جانب اسرائیل میں تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج آئرن ڈوم سسٹم سے لیس کچھ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہیں کر رہی، اسرائیلی فوج کے پاس گائیڈڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل محدود تعداد میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ سے قریب ایشکلون، اشدد اور سدیرات شہروں پر اسی وجہ سے راکٹ حملے روکنے میں ناکام رہی۔غزہ کے علاقے ’ رضوان‘ کے ایک محلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر لبنان کے شیبہ فارم کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے شیلنگ کی ہے ارو اس کے ڈرون نچلی پروازیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنانی علاقے برکات رشہ پر ھبی بمباری کی ہے جس کے جواب میں جنوبی لبنان سے بھی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی آبادیوں پر راکٹ داغے گئے ہیں۔ ایشکول ریزوائر پر تعینات اسرائیلی فوجیوں میں سے دو اسرائیلی فوجیوں کے راکٹ حملوں میں مرنے کی اسرائیل نے تصدیق کی ہے۔دریں اثنا حماس نے جنگ کے مکمل خاتمے تک قیدیوں کے معاملے پر بات چیت کو خارج از امکان قرا دے دیا ہے۔
 



Post a Comment

0 Comments