چین کے شہر ہانگ زو میں 19ویں ایشین گیمز اختتام پذیر

چین کے شہر ہانگ زو میں 19ویں ایشین گیمز اختتام پذیر

چین کے شہر ہانگ زو میں 19ویں ایشین گیمز اختتام پذیر

چین کے شہر ہانگ زو میں 19ویں ایشین گیمز اختتام پذیر

بیجنگ(اے پی پی)انیسویں ایشین گیمز چین کے صوبہ زیجیانگ کے شہر ہانگ زو میں اختتام پذیر ہو گئیں ۔ اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ونود کمار تیواری نے ہانگ زو ایشین گیمز کو تاریخ کی بہترین ایشین گیمز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتظمین نے ان کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے اور کھلاڑیوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ہانگ زو ایشین گیمز نے نہ صرف شریک کھلاڑیوں کی تعداد، ایونٹس کی تعداد اور مجموعی پیمانے کے اعتبار سے ریکارڈ قائم کیا بلکہ شاندار نتائج بھی حاصل کئے ۔موجودہ ایشین گیمز میں 15 نئے عالمی ریکارڈ، 37 نئے ایشیائی ریکارڈ، اور 170 نئے ایونٹ ریکارڈ قائم کئے گئے۔ ایشین گیمز میں شریک 45 ممالک کے ایتھلیٹس میں سے 27 ممالک کے ایتھلیٹس نے سونے کے تمغے اور 41 نے دیگر تمغے جیتے۔

Post a Comment

0 Comments