تعلیم وتحقیق کے ذریعہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن،گورنر پنجاب

تعلیم وتحقیق کے ذریعہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن،گورنر پنجاب

تعلیم وتحقیق کے ذریعہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن،گورنر پنجاب

تعلیم وتحقیق کے ذریعہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن،گورنر پنجاب
لاہور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ تعلیم وتحقیق کے ذریعہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن،سائنسی کانفرنسوں کے انعقاد سے جدید رحجانات اور ریسرچ کے بارے میں آگاہی ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی ری ہیبلیٹیشن سائنسز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ تعلیم اور تحقیق ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کو اختیار کر کے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد سے سائنسی ترقی میں جدید رحجانات اور ریسرچ کے بارے میں آگاہی اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رفاہ یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباوطالبات کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی تمام جامعات اسلامی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بیشتر ممالک کی نسبت آبادیاتی تقسیم میں نوجوانوں کی آبادی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں تعلیمی اداروں میں دور حاضر کی جدید سہولتوں سے بہرہ مند کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ جدید تقاضوں کے مطابق علمی و تحقیقی شعبوں میں پیشرفت کرتے ہوئے اقوام عالم میں اپنا نمایاں وقار حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کو عملی طور پر زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ کسی بھی سنی سنائی بات پر یقین کرنے سے پہلے حقائق جاننے کے لیے تحقیق کرنے کی عادت ڈالیں۔



Post a Comment

0 Comments