ہسپتال پر اسرائیلی میزائل حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے،استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج

بیروت(این این آئی)غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی میزائل حملے میں500سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر پورے عالم اسلام سمیت دنیا بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور لوگ اس گھنا ئونے فعل پر سراپا احتجاج ہیں، لبنان ، ایران ترکی سمیت کئی ممالک میں ہزراروں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اسرائیلی بر بریت کی شدید مذمت کی، استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھر پور یک جہتی کا اظہار کیا ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ عمان میں درجنوں مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑ کر اسرائیلی سفارتخانے کے کمپائونڈ میں داخل ہو نے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظاہرین نے اقوامِ متحدہ کی عمارت پر بھی احتجاج کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے یو این کی عمارت کے باہر چوکی پر توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دئیے۔ تہران میں ہزاروں افراد نے امریکی اور برطانوی سفارتخانو ں کے باہر مظاہرے کئے ، وسطی تہران کے فلسطین سکوائر میں بھی مظاہر ہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،مظاہرین نے اسرائیلی بربرئت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کیااور شدید نعرے بازی کی ۔ تیونس میں ہزاروں مشتعل افراد سڑکوں پر نکلا آئے اور انہوں نے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ملک سے امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کی کیا۔

Post a Comment

0 Comments