کرہ ارض کی حفاظت کیلئے ہمیں بڑا سوچنا اور بڑے خواب دیکھنے چاہئیں، پرنس ولیم

کرہ ارض کی حفاظت کیلئے ہمیں بڑا سوچنا اور بڑے خواب دیکھنے چاہئیں، پرنس ولیم

 

کرہ ارض کی حفاظت کیلئے ہمیں بڑا سوچنا اور بڑے خواب دیکھنے چاہئیں، پرنس ولیم


لندن پرنس آف ویلز ولیم نے بچوں کی ارتھ شاٹ پرائز کتاب کے پیش لفظ میں نوجوان انوائرمنٹلسٹس مو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے کرہ ارض کی حفاظت کرنی ہے تو ہمیں بڑا سوچنا چاہیے اور بڑے خواب دیکھنے چاہیں ۔ اپنے تعارف میں پرنس ولیم نے لکھا کہ جب وہ بچے تھے تو کچھ لوگوں نے رونما ہونے والی کلائیمیٹ چینج پر یقین کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انکار کرنا خوفناک تھا تاہم اس سوچ اورامید کو ترک کرنا اور بھی زیادہ خوف ناک تھا کہ اب ماحولیاتی مسائل کو درست کیا جا سکتا ہے۔ مستقبل کے بادشاہ نے اپنا ارتھ شاٹ پرائز 2021میں شروع کیا جس کا مقصد کرہ ارض کی مرمت کے لیے گراؤنڈ بریکنگ سلوشنز دریاقت کرنا ور اس کیلئے کوششوں میں اضافہ کرنا ہے۔ پانچ کیٹیگریز میں جیتنے والوں کو ارتھ شاٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے - اپنے خیالات کو فروغ دینے میں مدد کیلئے ہر ایک ونر کو ایک ملین پونڈ ملے گا جونی ہیوزاور کولن بٹفیلڈ کی مشترکہ تصنیف نئی چلڈرن بک The Earthshot Prize: A ہینڈ بک فار ڈریمرز اینڈ تھنکرز ہمارے کرہ کی مرمت کیلئے سلوشنز فرام کرتی ہے اور اس کا مقصد نوجوانوں کو متاثر کرنا ہے کہ وہ زمین کی بہتری میں مدد کیلئے اپنے آئیڈیاز تیار کریں ۔ 12 اکتوبر کو شائع ہونے والی اس کتاب میں نوجوانوں کیلئے عملی چیزیں شامل ہیں جو ریڈرز کرہ ارض کو بچانے میں مدد کیلئے کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر سے بڑے تھنکرز‘ کنٹری بیوٹرز بشمول براڈکاسٹر و نیچرلسٹ سر ڈیوڈ ایٹنبرو کے خیالات بھی ہہں ۔ زمین کے بارے میں گفتگو کرتےہوئے پرنس ولیم نے اپنے پیش لفظ میں لکھا کہ زمین ہمارا واحد گھر ہے اور ہم ہی ہیں جو اگر اس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس کیلئے ہمیں بڑا سوچنا اور بڑے خواب دیکھنے چاہیں ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم اب ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں سی ویڈ پلاسٹک کی جگہ لے سکتا ہے اور تمام ملکوں کی ٹیمیں مل کر رین فاریسٹس کا تحفظ کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد The Earthshot Prize Handbook کے ساتھ ہے اور یہ بڑے خواب دیکھنے والوں اور سوچنے والوں کیلئے یہ سادہ اور آسان ہے اور یہ آپ کو یہ سوچنے کی ترغیب دیتی ہے کہ آپ ہمارے سیارے کی مرمت کے مشن میں حصہ ڈالنے والے ان حیرت انگیز لوگوں میں سے ایک کیسے بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کھینچنے اوردریاؤں کو پتھروں میں بند کرنے سے لے کر جانوروں کی بجائے پھولوں سے چمڑا بنانے تک اور پائیدار کنکریٹ سے لے کر بلبلوں کی رکاوٹوں تک جو ہمارے دریاؤں سے پلاسٹک کو ہٹا دیتے ہیں، یہ سب باتیں ان ارتھ شاٹس کے بارے میں آپ ان صفحات میں پڑھیں گے۔ یہ امکانات اور امکانات کی کہانیاں ہیں۔ پرنس ولیم نے کہا کہ مجھے یہ امید ہے کہ اسے پڑھ کر آپ متاثر ہوں گے اور خود کو پر امید محسوس کریں گے۔ آپ میں حوصلہ افزائی کا احساس پیدا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنا دماغ اس جانب رکھیں تو جو فوری ضرورت ہمیں درکار ہے وہ یہ کہ اس کرہ ارض کی مرمت کیلئے ہمیں پر امید ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں یکساں ایکشن درکار ہو گا ۔ سنگاپور نومبر میں تیسرے ارتھ شاٹ پرائز ایوارڈز کی میزبانی کرے گا ۔ اس کی تقریبات گزشتہ سال بوسٹن اور 2021میں لندن کے الیگزینڈرا پیلس میں منعقد کی گئی تھیں۔




Post a Comment

0 Comments