عوام اپنی پسند کا لیڈر منتخب نہ کرسکیں تو جمہوریت بے معنی ، تمام سیاسی رہنماؤں کو الیکشن کے یکساں مواقع دئیے جائیں، صدر علوی

اسلام آباد  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہئے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے ، معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
 
Post a Comment

0 Comments