ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی بلا جواز ،بھارتی قبضےکے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، کشمیر ی قیادت

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایف پی پر پابندی بلا جواز ہے،غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف مزاحمت جاری ر ہے گی انتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں پر پابندی و دیگر غیر قانونی اقدامت بی جے پی کی بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ تفصیلات کے بھارتی حکومت نے گزشتہ روز پارٹی پر پابندی لگادی تھی جس کا نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت ، سول سوسائٹی، مذہبی و سیاسی رہنما ؤں نے شبیر احمد شاہ کی سربرراہی میں قائم جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی )پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایف پی پر پابندی بلا جوا ز ہے ، ڈی ایف پی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پر امن جدوجہد کر رہی ہے، مودی حکومت آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کیلئے کنٹرول لائن پر صورتحال کو پھر سے خراب، مقبوضہ علاقے میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں۔ دریں اثناء ڈی ایف پی کے ترجمان ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے ان کی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے اور اسے دہشتگردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف پی پر بلاجواز پابندی سے تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبہ مزاحمت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

Post a Comment

0 Comments