نبی اکرم ﷺ کی ذات دونوں جہاں کی سعادتیں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں، حامد سعید کاظمی، ظفر صدیقی، عمر رضا قادری، نبیل افضل

نبی اکرم ﷺ کی ذات دونوں جہاں کی سعادتیں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں، حامد سعید کاظمی، ظفر صدیقی، عمر رضا قادری، نبیل افضل

 

نبی اکرم ﷺ کی ذات دونوں جہاں کی سعادتیں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں، حامد سعید کاظمی، ظفر صدیقی، عمر رضا قادری، نبیل افضل


کوونٹری (وقار ملک) آستانہ دیوان حضوری کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ اور آئین مصطفیٰﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز دینی علماءو مشائخ، اسکالرز، ڈاکٹرزے طلبہ اور باالخصوص نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر پیر سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ دیوان حضوری نے دیار غیر میں اسلام کا جھنڈا گاڑا ہے۔ نوجوان نسل کو اسلام کے قریب لانا اور ان کی دینی تربیت کا انتظام کرنا نیکی سے کم نہیں ،انھوں نے کہا کہ تاجدارِ رسالتﷺ نبیوں، رسولوں اور فرشتوں کیلئے رحمت ہیں ، دین و دنیا میں رحمت ہیں ، جنات اور انسانوں کیلئے رحمت ہیں ،حیوانات، نباتات اور جمادات کیلئے رحمت ہیں الغرض عالم میں جتنی چیزیں داخل ہیں ، سیّدُ المرسَلین ﷺان سب کیلئے رحمت ہیں چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺکا رحمت ہونا عام ہے، ایمان والے کیلئے بھی اور ان کیلئے بھی جو ایمان نہ لایا ۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺدونوں جہاں کی سعادتیں حاصل ہونے کا ذریعہ ہیں کیونکہ جو شخص دنیا میں آپ ﷺپر ایمان لائے گا اور آپ ﷺکی اطاعت و پیروی کرے گا اسے دونوں جہاں میں آپ ﷺ کی رحمت سے حصہ ملے گا اور وہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کانفرنس دورس نتائج کی حامل ہے۔کانفرنس سے ممتاز دینی شخصیت ظفر صدیقی اور شیخ عمر رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم مسلمان اسلام و دین کو اپنے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں، کائنات کے رب اور مالک اور اس کے پیارے حضور اکرم ﷺکی تعلیمات بھولتے جا رہے ہیں، آج ہمیں اپنے اخلاق کردار اور محبت سے نہ صرف معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے بلکہ اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہو گا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام و دین کو اپنے اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ان حالات میں علماء مشائخ کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے تاکہ حقائق سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔ اسکالر حضرت نبیل افضل قادری نے کہا کہ کہ 14سو سال پہلے ہمارے نبیﷺ نے ہمیں زندگی گزارنے کے طور طریقے بتا دئیے تھے اور دنیا کو بتا دیا کہ اسلام کے مطابق زندگی گزار کر ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انگلش زبان میں انتہائی موثر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں میلاد النبیﷺ اور اسلامی کانفرنسز کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، باالخصوص نوجوان نسل کو اسلام کی طرف راغب کرنا ضروری ہے تاکہ ہم پرامن معاشرہ جنم دے سکیں۔ آپﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے، آپﷺ کے وجود مسعود سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں۔ پیر حضرت دلدار شاہ نے اس موقع پر تمام علماء مشائخ اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ آستانہ دیوان حضوری اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئےہی تگ ودو میں مصروف ہے ،درس نظامی کے ساتھ ساتھ ایم اے اسلامیات اور پی ایچ ڈی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جب کہ قرآن پاک کو تجوید سے پڑھنے اور نوجوان نسل کو دین اسلام سے آگاہی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے، ہمیں اس نیک مقصد میں کامیابی کیلئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ،اپنے بچوں کو حضور پاکﷺ کی تعلیمات کی طرف راغب کر کے ہی ہم ایک پرامن تعلیم یافتہ معاشرہ جنم دے سکتے ہیں۔ پیر حضرت بلال شاہ آف اجمیر شریف نے خصوصی دعا فرمائی۔ نوجوان عمران حسن قادری، احمد رضا جماعتی اور امجد منہاس نے نعتوں کے نزرانے پیش کئے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پیر حسنات شاہ نے ادا کئے ۔ پیر حضرت شفقات شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔



Post a Comment

0 Comments