اسرائیل نسل کشی کررہا ہے،فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان،غزہ کے گھیرائو کی مذمت

اسرائیل نسل کشی کررہا ہے،فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان،غزہ کے گھیرائو کی مذمت

 

اسرائیل نسل کشی کررہا ہے،فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان،غزہ کے گھیرائو کی مذمت
اسرائیل نسل کشی کررہا ہے،فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان،غزہ کے گھیرائو کی مذمت

اسلام آباد  نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے غریب عوام کی نسل کشی کررہا ہے اور پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن ماضی سے پیوستہ ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطین بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطین میں مظالم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین پر واضح مؤقف رکھتا ہے، اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بجلی، پانی، خوراک جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا۔او آئی سی اجلاس میں سیز فائر پر عمل درآمد کے لیے غور ہو گا، مشرق وسطیٰ میں فلسطین کے مسئلے کا حل نکالنا انتہائی ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے اہم منصوبوں پر دستخط ہوں گے، سی پیک سے خطے کے دیگر ملکوں کو بھی فائدہ ہوگا، دورہ چین سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ سی پیک پر بات چیت چل رہی ہے، سی پیک معاملے پر سکیورٹی کے حوالے سے بیرونی وجوہات کی بنا پر مسائل ہیں لیکن اس کے باوجود سی پیک کو سلو ڈاؤن نہیں کیاجائے گا بلکہ پاک چین راہداری منصوبے کو تیزی کے راستے پر ڈالا جائے گا۔ان کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ فلسطین کے مسئلے پر واضح مؤقف رکھتا ہے، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطین کے غریب عوام کی نسل کشی کررہا ہے، غزہ میں لوگوں کے پاس پانی ہے نہ خوراک ہے، ہم غزہ کے گھیراؤ کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں انسانی امداد کیلئے اقوام متحدہ سے رابطے میں ہیں، ہم سعودی عرب سے بھی رابطے میں ہیں۔جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کیساتھ آزاد فلسطین ریاست چاہتا ہے، فلسطین تنازع کی بنیادی وجوہات دیکھنے کی ضرورت ہے، کئی دہائیوں سے اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر آباد کاری جاری رکھی ہوئی ہے، پاکستان کی اسرائیل کے معاملے پر پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، پاکستان کی فلسطین پر پوزیشن ماضی سے پیوستہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا سعودی عرب مشرق وسطیٰ، مسلم امہ اور خطے میں انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان اورسعودی عرب تمام اہم امور پر انتہائی اہم مشاورت کا حصہ رہتے ہیں، پاکستان کا اقتصادی،اسٹریٹجک اور دفاعی سطح پر بھی سعودی عرب کے ساتھ کلیدی تعاون جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کی خرابی کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔





Post a Comment

0 Comments