اساتذہ کے عالمی دن پر وی سی ڈاکٹر ناصر امین نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا

اساتذہ کے عالمی دن پر وی سی ڈاکٹر ناصر امین نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا

اساتذہ ہمارے تعلیمی نظام کی اساس ہیں : ڈاکٹر ناصر امین

اساتذہ ہمارے تعلیمی نظام کی اساس ہیں : ڈاکٹر ناصر امین

فیصل آباد اساتذہ ہمارے تعلیمی نظام کی اساس ہیں، انبیائے کرام نے اپنی امتوں کی بطور معلم رہنمائی کی اور تعلیم و تربیت سے مزین کیا۔ طلبہ کے ذوق اور ذہنی سطح کا اندازہ لگا کر پڑھانے اور سکھانے کی تکنیک میں تبدیلی لانا ایک مثالی اور کامیاب استاد کی علامت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گور نمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے عالمی یوم اساتذہ پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ تدریسی میدان میں اپنی فتحی مہارتوں کو نہ صرف بہتر بنانے کا عزم کریں ، بلکہ اپنے علم و عمل اور کردار و گفتار میں اپنے طلباء کیلئے حقیقی اسوہ رول ماڈل بننے کی کوشش کریں۔ اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

Post a Comment

0 Comments