شمالی افغانستان،مسجد میں خودکش دھماکا،15افراد جاں بحق،کئی زخمی

شمالی افغانستان،مسجد میں خودکش دھماکا،15افراد جاں بحق،کئی زخمی

 

شمالی افغانستان،مسجد میں خودکش دھماکا،15افراد جاں بحق،کئی زخمی
شمالی افغانستان،مسجد میں خودکش دھماکا،15افراد جاں بحق،کئی زخمی

کابل (اے ایف پی) شمالی افغانستان میں گزشتہ روز صوبہ بغلان میں واقع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔صوبہ بغلان کے صدر مقام پول خمری میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی تاہم طالبان حکومت نے اس کی تصدیق کی ہے۔امام زمان مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع تھے، ہلاکتوں میں اضافے کے خدشہ ہے،افغان حکام کی دھماکے کی مذمت۔نائب حکومت کے ترجمان بلال کریمی نےخبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایاکہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں، لیکن فی الحال میرے پاس مکمل معلومات نہیں ہیں۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی شہر کی امام زمان مسجد میں نماز جمعہ کے لیے جمع تھے۔عبدالحمید نے اے ایف پی کو بتایاکہ دھماکے کی خوفناک آواز تھی،دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، صورتحال بالکل اچھی نہیں ہے۔ایک اور مقامی شخص سعید داؤد نے بتایا کہ جب میں گھر پر تھا تو میں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی، اس کے بعد ایمبولینسوں کے سائرن سنائی دینے لگے۔





Post a Comment

0 Comments